1

مولانا طلحہ کی خانقاہ شیخ الحدیث مولانا سلمان کے حوالے !

مولانا طلحہ کی خانقاہ شیخ الحدیث مولانا سلمان کے حوالے !

سہارنپور12؍اکٹوبر(الہلال میڈیا/احمد رضا ) اسلامی مفکر عالم دین قاری عقیل الرحمان نے آج اپنے حجرہ میں اہم گفتگو کرتے ہوئے واضع کیاہیکہ عالمی سطح کی دینی، علمی اورروحانی شخصیت شیخ زکریا ؒ کے فرزندنیک سیرت قابل اعتماد پر کشش شخصیت کے علمبردار مولانا طلحہ نے گزشتہ دنوں شیخ الحدیث مولانا سلمان کو اپنی خلافت کیساتھ ساتھ( عربی مدرسہ کے نزدیک واقع) قابل اعتقاد اپنی روحانی خانقاہ کی ذمہ داری بھی شیخ سلمان کے سپرد کر دی ہے ایسا لگتاہیکہ اتنا اہم فیصلہ مدینہ شریف کے مشوروں کا ہی بہتر نتیجہ ہے کہ ایسی بلند ترین افکار واذکار کی یہ روحانی خانقاہ آج پھر شیخ زکریاؒ کی محفلوں کی یاد تازہ کر رہی ہے یہاں ہر پل اللہ کی رحمتوں کا نزول صاف دکھائی دینے لگاہے اعلیٰ ذہانت اور اوصاف کے مالک شیخ مولانا سلمان کو یہ ذمہ داری ملنا اس بات کی تصدیق ہیکہ مولاناہی شیخ زکریا کے سلسلہ کے اصل وارث اور خلیفہ ئے خاص ہیں آج خانقائے شیخ طلحہ میں گھڑی دوگھڑی ذکر میں بیٹھ کرشیخ زکریاؒ کی پر نور محفلوں کا منظر سامنے آنے لگتاہے! عالم دین کا کہناہیکہ اعلیٰ اوصاف اور صلاحیتوں کے ضامن شیخ الحدیث مولانا سلمان کو یہ ذمہ داری دیا جانا وقت کے حساب سے شیخ طلحہ کا قابل تعریف فیصلہ ہے اس اہم فیصلہ کی ہر سو سراہنا کیجارہی ہے قاری موصوف نے کہاکہ یہ خانقاہ ہر زاوئے سے قابل فخر ہے کیونکہ عرصہ دراز سے یہاں ملک اور بیرون ممالک کی لاکھوں اعلیٰ شخصیات حاضر ہوکر ذکر وافکار کی پر اثر محفلوں میں شریکرہکر روحانی فیض اٹھاتی ہیں اور شیخ زکریا ؒ کی خد مت میں بھی نظرانہ عقیدت پیش کرتی ہیں اسلامی مفکر قاری عقیل الرحمان جس کیلئے پورا ضلع انتظار میں تھا وہ کام چند منٹوں میں ہوجانا اللہ کی مرضی کی پختہ دلیل ہے آپنے اپنے اکابرین کی اس خانقاہ کو نئی تازگی بخشنے پر مولانا شیخ طلحہ اور شیخ الحدیث مولانا سلمان کو نیک خوہشات کا نظرانہ پیش کیا اور دعاء بھی فرمائی!

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں