1

ای ڈی نے کارتی چدمبرم کی 54 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی

نئی دہلی ،11؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) آئی این ایکس میڈیا کیس میں ای ڈی نے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم کے بیٹے کارتی چدمبرم پر بڑی کارروائی ہے۔ای ڈی نے کارتی چدمبرم کی ہندوستان اور بیرون ملک میں موجود 54 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کر لی ہے۔اس میں ان کے بینک اکاؤنٹ بھی شامل ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ ابھی پچھلے دنوں ایئر سیل-میکسم کیس میں پی چدمبرم اور کارتی کو فوری طور پر راحت ملی تھی، جب انہیں گرفتاری سے دیا گیا آخری تحفظ ایک نومبر تک بڑھا دیا گیا تھا۔کارتی نے اس معاملے میں ٹویٹ کے ذریعہ اپنا موقف رکھا ہے۔کارتی نے اسے عجیب پرویجنل اٹیچمنٹ دستاویز آرڈر بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ہیڈ لائن بنانے کے لئے دیا گیا ہے۔ کارتی نے دعوی کیا ہے کہ قانون کے سامنے یہ حکم ٹھہر نہیں سکے گا۔انہوں نے اس معاملے کو مناسب لیگل فورم کے آگے اٹھانے کی بات کہی ہے۔ای ڈی نے جو جائیداد ضبط کی ہے اس میں دہلی کے جورباگ، اوٹی اوراوڈیکنا کے بنگلے، برطانیہ کا رہائش گاہ اور بارسلونا کی پراپرٹی شامل ہے۔آپ کو بتا دیں کہ ای ڈی نے پروینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ کے مختلف دفعات کے تحت کارتی اور دیگر لوگوںپر گزشتہ سال مئی میں کیس درج کیا تھا۔ایف آئی آر میں کارتی پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان کے والد کے مرکزی وزیر خزانہ رہتے انہوں نے آئی این ایکس میڈیا کو غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ بورڈ (ایف آئی پی بی ) کی منظوری دلانے کے بدلے میں 3.5 کروڑ کی رقم لی تھی۔گزشتہ سال 15 مئی کو درج ہوئی ایک ایف آئی آرکے سلسلے میں کارتی کو ایک بار گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ کارتی پر الزام ہے کہ 2007 میں بیرون ملک سے 305 کروڑ روپے حاصل کرنے کے لئے انہوں نے آئی این ایکس میڈیا کے مالکان کی مدد کی۔ 2007 میں کارتی کے والد پی چدمبرم وزیر خزانہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں