1

’می ٹو‘ سے متعلق معاملات کی جانچ کے لئے حکومت کمیٹی ْقائم کرے گی

نئی دہلی12 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) خواتین و اطفال بہبود وزیر مینکا گاندھی نے جمعہ کو کہا کہ جن خواتین نے آگے آ کر جنسی تشدد کے الزام لگائے ہیں مجھے ان سب پر اعتماد ہے ۔مینکا نے کہا کہ می ٹو مہم کے تحت سامنے آئے واقعات کی پڑتال کے لئے ان کی وزارت جلد ہی ایک کمیٹی قائم کرے گی ۔ اس میں سینئر عدالتی اور قانونی افسر رکن ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ان سب پر اعتماد ہے ۔ میں تمام متاثرہ خواتین کے درد اور ذہنی تکلیف کو سمجھتی ہوں۔ مینکا نے مزید کہا کہ میں ایک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز بھیج رہی ہوں۔ اس میں سینئر عدالتی اور قانونی افسر رکن ہوں گے۔ یہ کمیٹی می ٹو مہم کے تحت پیش آئے تمام مسائل کو دیکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی جنسی تشدد کی شکایات کے لئے قانونی اور ادارہ کو دیکھے گی اور اگر کچھ شکایات کے تحت ضروری ہوا تو وہ وزارت کو مشورہ بھی دے گی کہ انہیں کس طرح مضبوطی فراہم کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں