1

خسارے میں چلنے والی تین سرکاری کمپنیوں کے بندکرنے کافیصلہ

نئی دہلی10 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)حکومت نے خسارے میں چلنے والے تین سرکاری کمپنیوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جن میں نیشنل جوٹ مینوفیکچرس کارپوریشن لیمیٹیڈ (این جے ایم سی)،اس کی اکائی برڈس جوٹ اینڈ ایکسپورٹس لیمیٹیڈ(بی جے ای ایل)اورتیل اورگیس کے شعبہ کی کمپنی بائیکو لاؤری لیمیٹیڈ شامل ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ اور کابینہ کے اقتصادی امور کی کمیٹی کی آج یہاں ہوئی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے میٹنگ کے بعد بتایا کہ ان کمپنیوں کے ملازمین کے حقوق کا خیال رکھا جائے گا۔حکومت نے طویل عرصے سے خسارے میں چلنے والی بائیکولاؤری کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس پر کابینہ کے اقتصادی امور کی کمیٹی نے آج مہرلگا دی ہے۔ساتھ ہی ملازمین کورضاکارانہ ریٹائیرمینٹ کا متبادل دیئے جانے کی بھی منظوری دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں