1

ریاستی وزیرکے گھرچھاپے ماری پرکجرایوال کا اعتراض

نئی دہلی ،10؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بدھ کو وزیر کیلاش گہلوت کے احاطے پر محکمہ انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری کے بعدکہاہے کہ دہلی حکومت کو مسلسل پریشان کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کو عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔حکام نے آج بتایا ہے کہ دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ گہلوت سے جڑے کئی احاطے پر مبینہ ٹیکس چوری کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں آج صبح محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ ماری کی۔کیجریوال نے ٹویٹ کیاکہ نیرو مودی اور مالیا سے دوستی اور ہم پر چھاپہ ماری؟ مودی جی آپ نے مجھ پر، ستیندر اور منیش پر چھاپے پڑوائے، ان کے چھاپوں کا کیا ہوا؟ ان میں کچھ نہیں نکلا۔لہٰذا آپ ایک اور چھاپے ماری سے پہلے دہلی کے لوگوں کی طرف سے منتخب کردہ حکومت کو پریشان کرنے کے لئے ان سے معافی مانگ لیں۔حکام نے بتایا کہ قومی دارالحکومت اور ارد گرد کے علاقوں میں کم از کم 16 مقامات پر چھاپے ماری کی گئی۔عام آدمی پارٹی نے اس چھاپے ماری کو خبر کے لئے کی گئی کارروائی بتایا۔آپ ترجمان سوربھ بھاردواج نے سی بی آئی، ای ڈی اور محکمہ انکم ٹیکس سمیت مرکزی ایجنسیوں سے کہا کہ آپ کورہنماؤں اور وزراء کے یہاں چھاپہ ماری کے دوران بدعنوانی سے متعلق کچھ بھی ملتا ہے تو اس کوعام کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پہلے بھی چھاپہ ماری کی ایسی کارروائی ہوئی ہیں۔لیکن ان میں کچھ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی چارج شیٹ دائر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں