1

ماسٹرکارڈنے فلپ کارٹ کے ساتھ اشتراک کیا

ماسٹرکارڈنے فلپ کارٹ کے ساتھ اشتراک کیا
پٹنہ10اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)فیسٹیوسیزن کی تیاریوں کے درمیان، ماسٹرکارڈ اور فلپ کارٹ نے آئندہ ‘بگ بلین ڈیز’ سیل کے لئے اشتراک کا اعلان کیا ہے۔یہ سیل 14 اکتوبر، 2018 تک منعقد کیا جائے گا۔ اس اشتراک کے ذریعہ، ماسٹرکارڈ کارڈ ہولڈرس پرائس لیس سرپرائزیز جیتنے کا ایک موقع پاسکتے ہیں، جیسے:فلپ کارٹ پر ڈیلی کوئز کے لکی ونرکو ملے گا ایک آئی فون ایکس ،گرینڈ پرائز: سبھی کوئز انٹریز سے ایک لگی ونر کو ملے گا آسٹریلیا میں ہندوستان کے خلاف ونڈے انٹرنیشنل میچ دیکھنے کا موقع۔ان سرپرائزیز کو جیتنے کا موقع حاصل کرنے اور ایک محفوظ اور ہموار آن لائن شاپنگ تجربے سے لطف اندوز ہونے کے لئے، ماسٹر کارڈہولڈرس اپنے کارڈ کی ڈیٹیلس اپنے متعلقہ فلپکارٹ اکاؤنٹ میں محفوظ طریقے سے سیو کر سکتے ہیں۔فلپ کارٹ کے سینئر ڈائرکٹراور ہیڈ مونیٹائزیشن اینڈ گروتھ،پرکاش سکاریانے کہاہے کہ فلپ کارٹ میں ہم سستی فنانسنگ اور ادائیگی انوویشن کے ذریعے اپنے گاہکوں کی سہولت اور اختیارات کو بڑھانے کے لئے مصروف عمل ہیں۔ہماری ماسٹرکارڈ کے ساتھ ساجھیداری سے ہمیںمزید ہندوستانیوں سے رابطہ قائم کرنے میں مدد ملے گی تاکہ وہ ہندوستان کے سب سے بڑے شاپنگ فیسٹیول بِگ بلین ڈیز سے لطف اندوز ہوسکیں۔ ماسٹرکار گاہکوں کو اسپیشل ڈسکائونٹ اوردلچسپ تحائف کے ساتھ ایک منفرد منفرد شاپنگ تجربہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو ںگے۔ماسٹرکارڈ کی نائب صدر، مارکیٹنگ اینڈ کمیونی کیشنس، ساؤتھ ایشیا، مانسی نرسمہا نے کہا، “فلپ کارٹ کی بِگ بلین ڈیز سیل ہندوستان میں سب سے زیادہ مقبول آن لائن شاپنگ فیسٹیول ہے۔فلپ کارٹ کے ساتھ ماسٹرکارڈ کی ساجھیداری ڈیجیٹل ادائیگی کو استعمال کرنے کی سہولت کو بتانے اور ماسٹرکارڈہولڈرس کو پرائس لیس سرپرائز کے ساتھ انعام سے نوازنے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔

کیٹاگری میں : هوم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں