1

جنسی تشدد کے خلاف قانون نافذ نہ ہونا شرمناک:برنداکرات

حیدرآباد ،10؍ اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) کی سینئر لیڈر برندا کرات نے بدھ کو کہا کہ یہ انتہائی شرمناک ہے کہ ملک کے زیادہ تراداروں میں کام کی جگہ پر جنسی حملے کے ساتھ نمٹنے والے قانون نافذ نہیں کئے گئے۔ملک میں زور پکڑ رہے ’می ٹو‘مہم کے درمیان کرات نے یہ تبصرہ کیا ہے۔جنسی بدسلوکی کے واقعات کو لے کر کئی خواتین سوشل میڈیا پر شیئر کر رہی ہیں۔کرات نے کہا کہ خاتون کی غیر رضامندی کا مطلب ہے کہ جنسی نوعیت والا کسی بھی طرح کا کام جنسی تشدد کے دائرے میں آئے گا۔ایسے مردوں کو سزا ملنی چاہیے۔یہ شرمناک ہے کہ زیادہ تر کام کی جگہوں پر اس سلسلے میں بنایا گیا قانون نافذ نہیں ہے۔پارٹی سیاستدانوں کی رکن اور آل انڈیا ڈیموکریٹک خواتین تنظیم کی سرپرست نے کہا کہ مردوں کو رضامندی کا مطلب سکھاناہوگا ۔ کرات نے کہا کہ خواتین خاموش رہنے اور خود ہی کو مورد الزام سمجھے جانے کی ثقافت کو اب توڑ رہی ہیں جو ان حکمراں مردوں کی ڈھال بنتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں