1

یورپی کمیشن کے سربراہ کی حرکت پر کانفرنس ہال قہقہوں سے گونج اْٹھا

دبئی 10اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا ) یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلود ینکر پیر کے روز برسلز میں ایک کانفرنس میں خطاب کے لیے آئے تو ڈائس پر پہنچنے سے قبل انہوں نے برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے کی نقل اْتاری۔ اس پر پورا ہال قہقہوں سے گونج اْٹھا۔خطاب سے قبل ینکر نے اْسی انداز سے رقص کی حرکات کیں جیسا کہ گزشتہ بدھ کے روز ٹریزا مے نے کنزرویٹو پارٹی کی سالانہ کانفرنس میں اپنے خطاب سے قبل پس منظر میں ایک مشہور گانے کی دْھن پر انجام دی تھیں۔دوسری جانب یورپی کمیشن کے سربراہ کی اس حرکت نے ٹریزا مے کے حامیوں میں غصّے کی شدید لہر دوڑا دی۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ ینکر برطانوی وزیراعظم سے مذاق فرما رہے تھے تاہم اخبار کی ویب سائٹ پر آنے والے تبصروں میں غصے سے بھرپور جذبات نمایاں ہو رہے ہیں۔ادھر یورپی کمیشن کے سربراہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڑاں کلود ینکر کی حرکت کسی کے خلاف نہیں تھی۔ ترجمان نے باور کرایا کہ ینکر کے دل میں ٹریزا مے کا بہت زیادہ احترام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں