1

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ایم جے اکبر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا

حیدرآباد10 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا)اسد الدین اویسی نے بدھ کو ایم جے اکبر پر لگے جنسی تشدد کے الزامات کے بعد انہیں مرکزی وزیر کونسل سے ہٹائے جانے کا مطالبہ کرڈالا۔ بھارت میں ’می ٹو‘ مہم کے زور پکڑنے کے ساتھ ہی بعض خواتین صحافیوں نے سامنے آکر سابق ایڈیٹر اور موجودہ خارجہ وزیر اکبر پر صحافی رہنے کے دوران جنسی تشدد کرنے کا الزام لگایا ہے۔ آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ نے ٹو ئٹ کرکے کہا کہ ’’ایم جے اکبر شرم کیجئے ! اور آپ تین طلاق بل پر بحث کے دوران پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر مسلم خواتین کو با اختیار بنانے اور ان ہراساں کو روکنے کی بات کرتے ہیں‘‘۔حیدرآباد سے لوک سبھا ممبر پارلیمنٹ نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم اگر واقعی بیٹی بچاؤ میں یقین رکھتے ہیں تو اپنے اس وزیر کو ہٹا نا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں