1

چندرشیکھر راؤ سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی،بھاجپا ہی اویسی سے لڑ سکتی ہے امیت شاہ کااویسی فوبیا، ریاستی حکومت پرناکامی کاٹھیکراپھوڑا

چندرشیکھر راؤ سرکار ہر محاذ پر ناکام رہی،بھاجپا ہی اویسی سے لڑ سکتی ہے
امیت شاہ کااویسی فوبیا، ریاستی حکومت پرناکامی کاٹھیکراپھوڑا
حیدرآباد10 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ میں بھی چار دیگر ریاستوں کے ساتھ الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے۔ تلنگانہ میں انتخابات کے پیش نظر بی جے پی صدر امت شاہ نے ایک جلسے سے خطاب کیا اور چندر شیکھر راؤ کے حکومت پر جم کر حملہ بولا۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے حیدرآباد کے کریم نگر میں ریلی سے خطاب کیا اور کہا کہ کے، چندرشیکھر راؤ کی حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی ہے۔ یہ حکومت ریاست کے لوگوں کو کافی روزگار دینے میں بھی کامیاب نہیں رہی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ کے سی آر حکومت کی طرف کئے گئے قریب 150 وعدے اب بھی پورے نہیں ہوئے ہیں۔ تلنگانہ میں تقریباََ 4500 کسانوں نے خود کشی کی ہے۔ اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو ہم ہر طرح کی ترقی کو یقینی بنائیں گے۔ بی جے پی صدر امت شاہ نے اویسی کو لے کر کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اکلوتی پارٹی ہے جو اویسی کے خلاف لڑ سکتی ہے۔ امت شاہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ چندر شیکھر راؤ نے مسلم ووٹ بینک کی خاطر’’ حیدرآبادمکتی دیوس ‘‘ بھی منانے سے روکا۔ 12 فیصدی ریزرویشن دینے کے کے سی آر حکومت کے فیصلے ایس سی ، ایس ٹی کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں