1

تلنگانہ کانگریس نے دسہرہ تہوار تک پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا

تلنگانہ کانگریس نے دسہرہ تہوار تک پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا
حیدرآباد9اکتوبر(ایجنسیز)تلنگانہ کانگریس نے دسہرہ تہوار تک آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے پارٹی امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عمل میں تیزی کے لیے پارٹی نے عظیم اتحاد کے ساتھ آج اجلاس منعقدکیا۔اسی دوران پارٹی کے الیکشن کمیٹی نے پارٹی ٹکٹ کے لیے وصول درخواستو ں کی جانچ کا فیصلہ کیاہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ الیکشن کمیٹی فہرست تیار کرے گی جس میں ایک حلقہ کے لیے تین امیدوار ہوں گے۔ یہ فہرست اسکریننگ کمیٹی کوبھیجی جائے گی تاکہ امیدواروں کے ناموں کوحتمی شکل دی جاسکے ۔بعدازاں اس فہرست کومنظوری کے لیے اس ماہ کی سولہا تاریخ کو آل انڈیا کانگریس کمیٹی کوبھیجا جائے گا۔اے آئی سی سی امکان ہے کہ اس ماہ کی اٹھارہ تاریخ کواپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں