1

تلنگانہ میں نوروزہ بتکماں فیسٹیول کا آغاز ہوا

لنگانہ میں نوروزہ بتکماں فیسٹیول کا آغاز ہوا
حیدرآباد9اکتوبر(یواین آئی )تلنگانہ میں نوروزہ بتکماں فیسٹیول کاآج سے آغاز ہوا۔ یہ تلنگانہ کی تہذیب اور روایات کی عکاسی کرتا ہے۔ خواتین اس میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیتی ہیں۔اس سلسلے میں آج سے اس ماہ کی17تاریخ تک مختلف ثقافتی پروگرام محکمہ زبان وثقافت کی جانب سے منعقدکیے جائیں گے۔بتکماں تہوار کے حصہ کے طورپربیشتر محکمہ جات جیسے بہبود خواتین واطفال ‘ صحت وطبابت کی جانب سے تمام آنگن واڑی مراکز میں بودھماں تقاریب کا اہتمام کیاجائے گا۔ روایتی دیہی کھیل بھی منعقدکیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں