1

ای وی ایمس اوروی وی پیڈس پر تلنگانہ میں بیداری

ای وی ایمس اوروی وی پیڈس پر تلنگانہ میں بیداری
حیدرآباد 7اکتوبر(ایجنسیز)الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تلنگانہ کے مختلف مقامات پر ای وی ایم اور وی وی پیڈس کی کارکردگی پر شہر ی اور دیہی علاقوں میں بیداری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں۔ونپرتی ضلع کے کوتہ کوٹہ میں افسروں نے تمثیلی رائے دہی منعقد کی۔محبوب آباد ضلع میں میڈیا کے نمائندوں کے سامنے ای وی ایمس کے کام کرنے کے طریقہ کارکے سلسلہ میں بیداری پروگرام منعقد کئے گئے۔ان آلات کی کارکردگی کے سلسلہ میں کریم نگر کلکٹریٹ میں بھی بیداری پید ا کی گئی۔نظام آباد میں ای وی ایمس کی کارکردگی کا کلکٹر رام موہن راو نے معائنہ کروایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں